ایف ڈبلیو اونے ان علاقوں کو شہروںسے جوڑا جہاں رسائی ممکن نہیں تھی:جنرل راحیل شریف

ایف ڈبلیو اونے ان علاقوں کو شہروںسے جوڑا جہاں رسائی ممکن نہیں تھی:جنرل راحیل ...
ایف ڈبلیو اونے ان علاقوں کو شہروںسے جوڑا جہاں رسائی ممکن نہیں تھی:جنرل راحیل شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف ڈبلیو او کو ناقابل یقین منصوبوں کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان علاقوں کو شہرون سے جوڑا جہاں رسائی ممکن نہیں تھی ،ایف ڈبلیو او اپنی محنت سے سٹریٹیجک آرگنائزیشن میں تبدیل ہو چکی ہے ۔
آرمی چیف کی ایف ڈبلیواوکی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف ڈبلیواو کو قومی اہمیت کے منصوبے مکمل کرنے میں مہارت حاصل ہے، ایف ڈبلیواونے قراقرم ہائی وے اورسنٹرل ٹریڈکوریڈورتعمیرکیے۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ  کوسٹل ہائی وے،کئی ہائیڈل پروجیکٹ ،سی پیک کی ایک ہزارکلومیٹر سڑکوں کی تعمیربھی ایف ڈبلیواوکااعزازہے۔

مزید :

راولپنڈی -