دھرنے کواحتجاج تک محدودرکھناہوگا،فسادنہیں پھیلانے دیں گے:خواجہ آصف

دھرنے کواحتجاج تک محدودرکھناہوگا،فسادنہیں پھیلانے دیں گے:خواجہ آصف
دھرنے کواحتجاج تک محدودرکھناہوگا،فسادنہیں پھیلانے دیں گے:خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ دھرنے کواحتجاج تک ہی محدودرکھناہوگا،ہم کسی صورت فساد پھیلانے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قائدین سے اسلحہ کی برآمدگی بے امنی پھیلانے کی عکاس ہے،پاکستان کے عوام نے دھرنے اوراحتجاج کی سیاست کومستردکردیاہے۔ہائیکورٹ کے بلانے کے باوجودعمران خان عدالت نہیں گئے،پی ٹی آئی کی قیادت میں سوچنے اورسمجھنے کافقدان ہے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی

ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کااحترام کرتے ہیں،حکومت اپنی رٹ پرکوئی سمجھوتانہیں کرے گی۔مجھے پورا یقین ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،احتجاج کی آڑ میں شہریوں کی زندگی مفلوج نہیں کرنے دیں گے۔وزیراعلیٰ کے پی کے اپنے ساتھ مسلح جتھے لا کردارالحکومت پرچڑھائی کرنا چاہتے تھے۔

مزید :

اسلام آباد -