معاملات نمٹانے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے: سراج الحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دھرنے کے معاملات کو نمٹانے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
عمران خان کا کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے نہ جانے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کولسانی رنگ دینا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے،قومیتوں کے درمیان زبان کی بنیاد پرلڑائی نہیں ہونی چاہیے۔پاکستان کے عوام کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں،عدالت کواس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔