ہم بچے نہیں ہیں،ہم نے بھی پوری پلاننگ کررکھی ہے, ایک مہینے کا راشن رکھا ہوا ہے:پرویزخٹک
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم بچے نہیں ہیں،ہم نے اسلام آباد جانے کی پہلے سے ہی پوری پلاننگ کر رکھی ہے۔
پرویز خٹک کی زیرقیادت قافلہ برہان انٹرچینج پر پہنچ گیا،پولیس کی جانب سے شیلنگ
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک مہینے کا راشن رکھا ہوا ہے،ہم نے پچاس پچاس کارکنوں کے گروپس بنارکھے ہیں۔ہم نے دھرنے میں شرکت کرنے کے لئے ساری پلاننگ پہلے سے ہی کر رکھی ہے۔پرویز خٹک اپنے قافلے کے ہمراہ برہان انٹر چینج پر پہنچ گئے ہیں،انٹر چینج پر پہنچتے ہی پولیس کی جانب سے قافلے پرآنسو گیس کیشیلنگ کی گئی۔