شارجہ میں پاکستانی مرد کو اس کی بنگلہ دیشی بیگم نے مار ڈالا، اور قتل کی وجہ بھی ایسی شرمناک ترین کہ جان کر ہر شوہر کانپ اٹھے

شارجہ میں پاکستانی مرد کو اس کی بنگلہ دیشی بیگم نے مار ڈالا، اور قتل کی وجہ ...
شارجہ میں پاکستانی مرد کو اس کی بنگلہ دیشی بیگم نے مار ڈالا، اور قتل کی وجہ بھی ایسی شرمناک ترین کہ جان کر ہر شوہر کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں ایک بنگلہ دیشی بیوی نے اپنے پاکستانی شوہر کو انتہائی سفاکیت کے ساتھ قتل کر دیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون دوبارہ اپنے سابق بنگلہ دیشی شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی تھی جس پر ان دونوں نے مل کر پاکستانی شخص کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی۔ خاتون نے کھانے میں نشہ آور چیز ملا کر اپنے شوہر کو کھلا دی اور جب وہ بے ہوش ہو گیا تو بھاری چیز سے اس کا سر کچل ڈالا۔

شرمین عبید چنائے کی بہن کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے؟ قانونی ماہرین نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے
پھر اس سفاک عورت نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ مل کر لاش کے ٹکڑے کیے اور شاپنگ بیگز میں ڈال کر شارجہ کے انڈسٹریل ایریا میں جگہ جگہ پھینک دیئے۔تاہم شارجہ میونسپلٹی کے ایک خاکروب نے ان میں سے ایک خون آلود شاپنگ بیگ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی اور جب پولیس نے فنگرپرنٹس لے کر تحقیقات شروع کیں تو وہ قاتل خاتون تک پہنچ گئی اور اسے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اور اس کا وکیل پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے مقتول کے خاندان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ خاتون دیت کی رقم ادا کرکے اس مقدمے سے بری ہونا چاہتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -