سٹرنگز نے کوک سٹوڈیو چھوڑ دیا

سٹرنگز نے کوک سٹوڈیو چھوڑ دیا
سٹرنگز نے کوک سٹوڈیو چھوڑ دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف میوزیکل بینڈ سٹرنگز نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کو خیر باد کہ دیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو پاکستان کے ابتدائی 6 سیزن معروف میوزک پروڈیوسر روحیل حیات نے پروڈیوس کیے تھے جس کے بعد ساتویں سیزن سے یہ ذمہ داری اسٹرنگز کو ملی۔

اسٹرنگز نے کوک اسٹوڈیو چھوڑنے کا اعلان اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کیا اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”کوک اسٹوڈیو 10 سٹرنگز کا پروڈیوس کیا گیا آخری سیزن ہو گا۔ گزشتہ 4 سیزن ہمارے لیے ایک بہت زبردست سفر تھا اور ہم مشکور ہیں کہ ہمیں سیکھنے کا اور اپنا کام آپ (مداحوں) سے شیئر کرنے کا موقع ملا۔“

اس کے ساتھ ساتھ سٹرنگز نے اعلان کیا کہ 2018 میں اسٹرنگز کے 30 سال مکمل ہوں گے اور وہ اس موقع پر موسیقی کے میدان میں اپنے سفر کا ایک نیا باب شروع کریں گے۔اگرچہ سٹرنگز نے چاروں سیزن میں متعدد ایسے گانے پروڈیوس کیے جو کہ آج تک لوگوں کی زبان پر موجود ہیں لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہاسٹرنگز کوک اسٹوڈیو پاکستان میں ویسا اثر نہیں قائم کر سکے جیسا روحیل حیات کے دور میں قائم ہوا۔

مزید : تفریح