سٹاک مارکیٹ مندے کی لپیٹ میں انڈیکس 781پوائنٹس گر گیا

سٹاک مارکیٹ مندے کی لپیٹ میں انڈیکس 781پوائنٹس گر گیا

 کراچی ( آن لائن ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 781.09 پوائنٹس کی کمی سے 40324.32 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 20 ارب 99 کروڑ 16 لاکھ 77 ہزار 744 روپے کی کمی رونماء4 ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 63 کروڑ 39 لاکھ 97 ہزار 26 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 3 کروڑ 45 لاکھ 25 ہزار 930 حصص کی کمی رہی۔تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 781.09 پوائنٹس کی کمی سے 40324.32 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 439.04 پوائنٹس کی مندی سے 20432.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 430.74 پوائنٹس کی کمی رونماء4 ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1344.71 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔حصص کی خرید و فرخت میں اتار چرھاؤ کے باعث بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 338.79 پوائنٹس کی کمی سے 14926.41 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 37.57 پوائنٹس کی مندی سے 18214.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس ۔ کے ایم آئی انڈیکس 302.90 پوائنٹس کی کمی سے 20150.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 71 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 283 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 110 روپے کے اضافے سے 2320 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح خیبر ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 73.99 روپے کی تیزی سے 1709.99 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 198.10 روپے کی مندی سے 11899.50 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 85.78 روپے کی کمی سے 1759.22 روپے رہ گئی۔سب سے زیادہ کاروبار نشاط (چنیاں) کے حصص میں ہوا جو 68 لاکھ 80 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 51.46 روپے سے شروع ہو کر 51.46 روپے پر ہی بند ہوئی جبکہ سوئی سدرن گیس کے 62 لاکھ 6 ہزار 900 حصص کے سودے 124.49 روپے سے شروع ہو کر 120 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 87 لاکھ 11 ہزار 760 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 31 کروڑ 96 لاکھ 21 ہزار 984 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 72 ارب 80 کروڑ 30 لاکھ 36 ہزار 621 روپے سے کم ہو کر 83 کھرب 51 ارب 81 کروڑ 13 لاکھ 58 ہزار 877 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ 31 ہزار700 حصص کا کاروبار ہوا۔ ۔#/s#

مزید : کامرس