ماہرین نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ بیڈ پلانٹر تیار کر لیا

ماہرین نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ بیڈ پلانٹر تیار کر لیا

فیصل آباد(بیورورپورٹ )ماہرین واٹر مینجمنٹ ریسرچ نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ بیڈ پلانٹر تیار کر لیا ہے جس کے استعمال سے نہ صرف پیداوار میں کم از کم 30 فیصد اضافہ سمیت 50فیصد تک پانی کی بچت ہو گی بلکہ کھاد اور دیگر زرعی مداخل کے اخراجات میں بھی بھر پور کمی لائی جاسکے گی ۔ماہرین نے بتایاکہ انہوں نے تجرباتی بنیادوں پر مختلف اضلاع کے چھ زمینداروں میں ایک موسم کیلئے فری بیڈ پلانٹرز تقسیم کیے ہیں تا کہ جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے ۔انہوں نے بتایاکہ واٹر مینجمنٹ ریسرچ سنٹرکی تیار کر دہ یہ ٹیکنالوجی پا نی کی بچت کے حوالے سے انتہائی ارزاں اور کسانوں کیلئے انتہائی سود مند ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پا کستان کا شما ر دنیا کے ان مما لک میں ہوتا ہے جو پانی کی شدید کمی کا شکار ہیں جس کیلئے جدید طریقہ آبپاشی کو رواج دینا ضروری ہو گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس مشین سے ملک میں پانی کی بچت کا فروغ یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بیڈ پلانٹر سے گندم کی پیداوار میں 25سے 30فیصد تک اضا فہ ہو تا ہے جو کہ موجودہ دور میں وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ڈی اے کے تعاون سے اس پروگرام کے تحت جو کسان100ایکڑ رقبے پر بیڈ پلانٹرسے گندم کاشت کرے گا اسے آئندہ سال کیلئے بھی مفت مشین مہیا کی جا ئے گی۔انہو ں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو عام کرنے سے پیداواریت میں بڑھوتری اور پریسین ایگریکلچر کو فروغ دینے میں مددمل سکے گی۔

مزید : کامرس