شاہد آفریدی کا اوریئنٹ سے بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدہ طے پاگیا

شاہد آفریدی کا اوریئنٹ سے بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدہ طے پاگیا

لاہور ( پ ر) کنزیومر الیکٹرونکس میں جدت کے علمبردار اوریئنٹ نے اگلے ایک سال کیلئے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنا لیا۔ اس سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دونوں فریقین کے مابین یہ معاہدہ طے پایا۔ اوریئنٹ الیکٹرونکس کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں طلعت محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر میاں احمد فاضل اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ میاں عبدالرحمن طلعت کے علاوہ اوریئنٹ الیکٹرونکس کے کئی اعلیٰ عہدیداروں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے بھی اس تاریخ ساز تقریب میں شرکت کی۔شاہد خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوم اپلائنسز میں اوریئنٹ ایک جانا پہچانا اور معتبر نام ہے۔ اپنی پروڈکٹس میں وقت کے ساتھ بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق اینوویشن لانے کی بدولت یہ پاکستان کے سب سے پسندیدہ برانڈز میں شمار ہوتا ہے۔ مجھے اوریئنٹ کے ساتھ وابستگی سے بے حد خوشی ہے اور میری دعا ہے کہ یہ برانڈ پاکستانی صارفین کے دلوں پر ہمیشہ اسی طرح راج کرتا رہے۔ اوریئنٹ الیکٹرونکس کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ میاں عبدالرحمن طلعت نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ملک کے مایہ ناز اور ہر دلعزیز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اوریئنٹ کا برانڈ ایمبیسڈر بننا قبول کیا۔

ہمیں پوری امید ہے کہ قوم کی اپنے قومی ہیرزو کے ساتھ گہری وابستگی کی بدولت اس معاہدہ سے اوریئنٹ مصنوعات کو صارفین میں اور بھی زیادہ مقبولیت ملے گی۔‘‘

تقریب کے دوران فلاح عامہ کیلئے بھی ایک انتہائی اہم فیصلہ لیا گیا جس کے مطابق اوریئنٹ گروپ آف کمپنیز اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کم مراعات یافتہ طبقوں کیلئے اور بنیادی وسائل سے محروم علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم کے فروغ کیلئے مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے۔

مزید : کامرس