ڈی ڈبلیو گروپ کی 33 ویں سالانہ ریڈیالوجی کانفرنس میں شرکت

ڈی ڈبلیو گروپ کی 33 ویں سالانہ ریڈیالوجی کانفرنس میں شرکت

لاہور(پ ر) فلپس کے مجاز سیلز اینڈ سروس فراہم کنندہ ڈی ڈبلیو گروپ نے 27 سے 29 اکتوبر 2017ء تک کراچی میں موون پک ہوٹل میں منعقدہ 33 ویں سالانہ ریڈیالوجی کانفرنس میں شرکت کی۔ ڈی ڈبلیو پی نے طبی مشاورت اور تجویز کردہ بہترین امیجنگ سلوشنز کے ذریعے حاضرین کی مدد کے لئے جدید آلات اور ٹیکنالوجیز کا تبادلہ کیا۔ ڈی ڈبلیو پی ہیلتھ کیئر پاکستان کے کنٹری منیجر صنم حمید مرزا اور بزنس منیجر فلپس ہیلتھ کیئر پاکستان حارث بیگ نے ’’محفوظ اور صحت مند پاکستان‘‘ کے موٹو کو ترقی دینے کیلئے صنعت کو بہتر طبی آلات اور حل فراہم کرنے کے ذریعے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے کاروبار کو فروغ دینے کا وعدہ کیا۔کانفرنس کا مقصد ریڈیالوجسٹ اور ڈاکٹروں کو طبی کارکردگی میں اضافہ، مریضوں کے تجربات کو بڑھانے اور اپنے اداروں کے لئے معاشی فوائد کی فراہمی کے لئے نئی اور موثر راہ فراہم کرنا ہے۔ فلپس صحت کی دیکھ بھال کی معلومات، تشخیصی آلات، الٹرا ساؤنڈ تشخیص، کارڈیک کیئر اور ہوم ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں جدتوں کی علامت کے طور پر دنیا کا مایہ ناز ہیلتھ کیئر سلوشنز فراہم کنندہ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادارہ ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈبلیو پی پاکستان میں مایہ ناز کاروباری ادارہ ہے جس کی بنیادی توجہ پاکستان میں کنزیومر الیکٹرانکس (گری ایئر کنڈیشنرز اور ایکو سٹار ٹی ویز)، پاور (یو پی ایس، بیٹریز، سولر)، سسٹم انٹگریٹڈ (ای ایم سی اور لینووو)، نیٹ ورکس (سیسکو اور ہوا وے)، ڈاکومنٹ ٹیکنالوجی (زیروکس) اور ایچ وی اے سی (گری) پر ہے۔

مزید : کامرس