پنجاب میں پانچ اعلی اقسام کی کھجوروں کی افزائش کے منصوبہ پر کام جاری

پنجاب میں پانچ اعلی اقسام کی کھجوروں کی افزائش کے منصوبہ پر کام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(اے پی پی) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان ہارون احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اعلیٰ نسل کی کھجوروں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں عجوہ، عنبر، خلاص، معجول اور برہی نسل کی کھجوروں کی افزائش کے لئے منصوبہ پر کام جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں اس منصوبہ کو عملی شکل دی گئی ہے۔ کھجوروں کی پیداوار میں اضافہ سے نہ صرف ان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ کسان کو زیادہ منافع ملے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی کھجور دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔ یہ اپنی غذائیت اور افادیت کی وجہ سے منفرد پہچان رکھتی ہے۔ محکمہ زراعت کھجور کی کاشت میں اضافہ کے لئے دن رات کوشاں ہے اور ا س مقصد کے لئے مختلف سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین طب نے کھجور کو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

مزید :

کامرس -