کراچی ‘ٹماٹر 100 روپے کلو ہوگیا

کراچی ‘ٹماٹر 100 روپے کلو ہوگیا

کراچی (آن لائن)کراچی میں ٹماٹر کی ایک بار پھر سینچری مکمل جبکہ پیاز 75 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ کراچی میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں ایک بار پھر بے لگام ہوگئی، ۔ 70 روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر نے ایک بار پھر سینچری مکمل کرلی اور ریٹیل مارکیٹ میں 105 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔

دوسری جانب پیاز 10 روپے کلو اضافے سے 75 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔ سبزی منڈی انتظامیہ کے مطابق اس وقت منڈی میں ٹماٹر کی سپلائی ایک بار پھر کم ہوگئی ہے جس کے باعث صرف دو دن کے دوران ہی ٹماٹر 35 رورپے کلو مہنگا ہوگیا ، جبکہ پیاز کی طلب بھی اپنے سپلائی سے کم ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پیاز کی قیمت میں 10 روپے کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید : کامرس