ویٹرنری یونیورسٹی میں " کرو میٹو گرا فی تیکنیکس " کے موضوع پر دوروزہ نیشنل ورکشاپ کاآغاز
لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور کی کوا لٹی آپریشن لیبا رٹر ی نے کرو میٹو گرا فی تیکنیکس کے موضوع پر دو روزہ نیشنل ورکشاپ کاانعقادکیا ۔ افتتا حی تقر یب کی مشتر کہ صدار ت ڈائر یکٹر جنر ل پنجاب فرانزک سا ئنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر اور وا ئس چا نسلرپرو فیسرڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈین فکلٹی آف ویٹر نری سا ئنس پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی ، ڈاکٹر عامر غفور با جوہ کے علا وہ پاکستان بھر کے پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر سے آئے پرو فیشنلز اور فکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اُس مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کرو میٹو گرا فی تیکنیکس کی سائنس کے د یگر شعبہ جات میں ضرورت و اہمیت کے بارے میں بتا یا نیز کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کی تر قی کے لیئے بھی کرو میٹو گرا فی تیکنیکس کا استعمال انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے ۔ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے شعبہ با ئیو ٹیکنا لو جی، با ئیو کیمیکل پروسیس ،بائیو انفار میٹکس اورفرانزک سائنس میں استعمال ہو نے والی کرو میٹو گرا فی کی ایپلیکیشن کے بارے میں شر کا کو آ گاہ کیا۔
ورکشاپ کا مقصد کرو میٹو گرا فی تیکنیکس کی سائنس کے د یگر شعبہ جات میں ضرورت و اہمیت کے بارے میں پروفیشنلز کو روشناس کروانانیزایڈوانس کرو میٹو گرا فی کی فیلڈ میں جدید ایپلیکیشن و تیکنکیس کے بارے میں شرکا کو عملی تر بیت مہیا کر نا تھا۔ کرو میٹو گرا فی کے تیکنیکی استعمال سے خوراک میں ہو نے والی ملاوٹ کو بھی جانچا جا سکتاہے۔