گرانفروشی ، 35دکاندار گرفتار ، 18کو جیل بھیج دیا گیا

گرانفروشی ، 35دکاندار گرفتار ، 18کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے650مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر11دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 11,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،29افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر35افراد کو گرفتار کروایا گیا۔18افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ گلی محلوں کی سطح پر بھی ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں پر کڑی نظر رکھیں او ر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی اطلاع دیں تا کہ معاشرے سے ان ناسوروں کا خاتمہ کیا جا سکے۔اس حوالے سے سماجی تنظیموں کے نمائندوں کاکہنا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنا خوش آئند ہے ان کو معمولی جرمانوں کی بجائے سخت سزائیں دا جائیں

مزید : میٹروپولیٹن 1