حکومت قانون کی شق 7 بی اور سی سے متعلق ابہام دور کرے،عزیز الرحمن ثانی

حکومت قانون کی شق 7 بی اور سی سے متعلق ابہام دور کرے،عزیز الرحمن ثانی

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) حکومت قادیانیوں سے متعلق تمام شقوں کو سابقہ حالت میں بحال کرنے میں تاخیر نہ کرے۔ 7 بی اور سی سے متعلق ابہام دور کیا جائے ابھی تک صرف اورصرف حکومت نے وعدہ کیا ہے لیکن اس پر حکومت نے ابھی تک عمل نہیں کیا اس سے مسلمانوں میں اضطراب پایا جاتا ہے حکومت فوری طورپر یہ بل اسمبلی سے منظورکروائے تاکہ امت مسلمہ بے چینی ختم ہو۔حکومت نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ایک سکہ بند قادیانی کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بنایا جانااورپنجاب ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے قادیانیوں کو سکول دینے کاعمل حکومتی قادیانیت نوازی کا تسلسل ہے ۔ملک عزیزمیں منکرین ختم نبوت کو کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔ اتنے دن گزر جانے کے باوجود ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کی سازش کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنا باعث تشویش ہے۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1