حکومتی پالیسیوں کے باعث غریب خودکشیوں پر مجبور ہو گئے،افنان صادق بٹ

حکومتی پالیسیوں کے باعث غریب خودکشیوں پر مجبور ہو گئے،افنان صادق بٹ

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسوں کی وجہ سے غریب عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں (ن) لیگ حکومت نے غریب دشمنی کی انتہا کر دی ہے ، مہنگائی سمیت دیگر مسائل نے عام آدمی کا بھرکس نکال دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ لاہو رشہر سمیت ملک بھر میں حکمرانوں کی طرف سے ترقی کے دعوے متوسط طبقات اور فاقہ زدہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، صوبے بھر میں 80فیصد سے زائد عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔دریں اثناء پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان جو دن رات اپنے سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کرتے ہیں آج ان کے صوبے کے پی کے کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والے اساتذہ ان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں کبھی ان کے ڈاکٹرز نرسیں احتجاج کرتے ہیں تو کبھی اساتذہ وہ بتائیں کہ ان کا نیا پاکستان بھی کچھ اسی طرح کا ہو گا جس میں یہ سب شعبہ جات احتجاج کرتے ہوئے دکھائیں دیں گے ؟۔

افنان صادق بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1