یونین کونسل 234،آرائیں چوک میں پانی کی نئی پائپ لائن کا افتتاح

یونین کونسل 234،آرائیں چوک میں پانی کی نئی پائپ لائن کا افتتاح

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی یونین کونسل234 کے چیئرمین ملک شوکت کھوکھر اور ایم این اے وحید عالم خان نے آرائیں چوک میں واسا کی نئی پائپ لائن کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر یونین کونسل234 کے چیئرمین ملک شوکت کھوکھر نے ایم این اے وحید عالم خان کو اس یونین کونسل میں ہونے والے دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ ایم این اے وحید عالم نے چیئرمین ملک شوکت کھوکھر کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عوام کے مطالبات کو پورا کررہے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ مجھ سے بھی دن رات رابطے میں رہتے ہیں ۔ملک شوکت کھوکھر نے ایم این اے کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھ والی یونین کونسل 233کے کچھ بلاکس جو کہ ان کی یونین کونسل میں بھی ساتھ لگتے ہیں وہاں پر بھی اپنے ذاتی فنڈز سے کام کروائے ہیں اور آئندہ بھی وہ عوامی مطالبات کو پورا کرنے کے لئے اس قسم کے کام کرواتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ میری یونین کونسل میں جتنے بھی بلاکس آتے ہیں انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کر کے سیوریج کے مسائل حل کر سکوں۔

واسا پائپ لائن

مزید : میٹروپولیٹن 1