بھارت کی مسئلہ کشمیر کے خلافتمام سازشیں دم توڑ گئیں،پروفیسر عبدالرحمن مکی

بھارت کی مسئلہ کشمیر کے خلافتمام سازشیں دم توڑ گئیں،پروفیسر عبدالرحمن مکی

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے خلاف بی جے پی سرکار کی سب سازشیں دم توڑ گئی ہیں۔حریت قیادت کی نظربندیاں اور قتل وغار ت گری بھی کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں کر سکی۔قادیانی اسلام و پاکستان کے بہت بڑے دشمن ہیں۔ ختم نبوت کے حلف نامہ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور ملوث عناصر کو قرار واقعی سزادی جائے ۔ بھارت سے دوستی کیلئے ملکی و قومی مفادات کو پس پشت ڈالنا درست نہیں۔حکومت ملک و قوم کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر رہی ۔کشمیر کے ہر گلی کوچے میں پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں۔ اتحادیوں کے خطہ سے نکلنے کے بعد کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رہ سکے گا۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ باہمی لڑائی جھگڑے ختم اور ملک میں اتحادویکجہتی کاماحول پیدا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا روڈ فیصل آباد میں منعقدہ شہداء کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا عبداللہ عبید،حافظ عبدالرؤف ،شیخ فیاض احمد،ابو بصیر احمدو دیگر نے بھی خطا ب کیا۔کانفرنس میں شہر و گردونواح سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔شرکاء کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی۔شہداء کشمیر کانفرنس میں خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا تھا ،خواتین نے بھی کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین کے خطابات کے دوران زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا،شرکاء کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،کشمیر بنے گا پاکستان،حافظ محمد سعید کو رہا کرو،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی و دیگر نعرے لگاتے رہے۔ مولانا عبداللہ عبید،حافظ عبدالرؤف ،شیخ فیاض احمد،ابو بصیر احمدو دیگر نے کہاکہ اس وقت دنیا میں اسلام او ر کفر کی جنگ جاری ہے۔ ہم نے دنیائے کفر کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ان شاء اللہ بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیاب ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1