سوہنا پاکستان یونین آفجرنلسٹس کی میٹنگ ،صحافیوں کے مسائل حل کرنیکا عزم

سوہنا پاکستان یونین آفجرنلسٹس کی میٹنگ ،صحافیوں کے مسائل حل کرنیکا عزم

لاہور(پاکستان رپورٹر) سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کی میٹنگ مرکزی چیئرمین فیصل مجیب شامی اور مرکزی صدر مہر جنید رشید کی زیر صدارت ہوئی. میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین فیصل مجیب شامی کا کہنا تھا کہ تمام صحافی ہمارے بھائی ہیں اس لئے بلاتفریق صحافیوں کے مسائل حل کرائیں گے۔انہوں نے کہا صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے صحافیوں کی ہم آواز بنیں گے۔ بعدازاں مرکزی صدر مہر جنید رشید نے کہا کہ تمام صحافی ہمارے لیے قابل احترام ہیں ہمیں بلا تفریق تمام صحافیوں کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کرنا ہے اس میں صرف رپورٹر ہی نہیں بلکہ میڈیا سے وابستہ تمام لوگ اس میں شامل ہوں گے ۔مرکزی وائس چیئرمین حکیم محمد آصف نذیر کا کہنا تھا کہ اس وقت علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے ۔سنیئر نائب صدر مہر ساجد بلال نے کہا کہ صحافی دوستوں کو آئے روز جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے لیے ہم ڈسٹرکٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔صدر خواتین ونگ عذرامہرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم ہر صحافی عورت کی آواز بنے گی۔ نائب صدر خواتین ونگ کومل جٹ نے کہا عہدے مشاورت پردیے جائیں گے جوائنٹ سیکرٹری سید راحیل شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔میٹنگ میں سمیع اللہ وٹو کو متفقہ طور پرچیئرمین پنجاب، عدنان دانی کو جنرل سیکرٹری پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی . میڈیا ایڈوائزر حافظ مستنصر حسین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی تا ہم میٹنگ میں چیف ر پورٹر روز نا مہ یلغار عمران بلوچ اسسٹنٹ ایڈیٹر شیخ محمد نواز اور با لاج حسن نے خصو صی شرکت کی مرکزی نائب صدر رانا شاہد صادق نے بھی شرکت کی

سوہناپاکستان

مزید : میٹروپولیٹن 1