موجودہ حکومت نے لندن کو شہر اقتدار بنا لیا،عابد حسین صدیقی

موجودہ حکومت نے لندن کو شہر اقتدار بنا لیا،عابد حسین صدیقی

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے شہر اقتدار لندن کو بنا لیا ہے ملک و قوم کے فیصلے ملک سے باہر بیٹھ کر ہو رہے ہیں۔ شریف خاندان پاکستان کو یرغمال بنانا چاہتا ہے۔ نواز شریف جب تک وزارتِ عظمیٰ میں تھے تو سارے فیصلے کچن کیبنٹ میں ہوتے تھے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران ملک کو بے یارومددگار چھوڑ کر لندن میں ہدایات لینے جاتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام جس نے اُسے ملکی مسائل کے حل کے لئے مینڈیٹ دیا ہوا اُن مسائل کی طرف توجہ دیے۔ غیر فعال حکومت عوام کو قابلِ قبول نہیں۔ ملک کو شدید بحرانوں کا سامنا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، امن و امان کی مخدوش صورت حال، کرپشن اور بے یقینی کی صورت حال نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ اگر یہ ہی حالات رہے تو آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن ملکی سیاست سے باہر ہو جائے گی۔

عابد صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1