مسلم لیگ (ن) نے قرضے لینے کے ریکارڈ توڑ دیے : تحریک انصاف

مسلم لیگ (ن) نے قرضے لینے کے ریکارڈ توڑ دیے : تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے قرضے لینے کے ریکارڈ توڑدیے ہیں اور اب مسلسل ملکی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کی پالیسی جاری ہے۔ تحریک انصاف این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی کی طرح جنرل الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اور اقتدا ر میں آکر پاکستان کے عوام کوکرپٹ اورموروثی سیاست دانوں کے چنگل سے نجات دلائے گی۔ وہ اپنے حلقہ انتخاب اتوکے اعوان میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن،خاندانی بادشاہت کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کا ہر کارکن ملک سے کرپشن ختم کرنے کیلئے چیئرمین عمران خان کیساتھ کھڑا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب جلسوں اورپشاورکے ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا ہے کہ لوٹ مار کا مال غیرملکی بینکوں میں جمع کرنے والوں کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکاہے
عبدالعلیم خان