حکومت ملکی معیشت ا ور سا لمیت کیلئے خطرہ بن چکی،اشرف بھٹی

حکومت ملکی معیشت ا ور سا لمیت کیلئے خطرہ بن چکی،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت کا مرکز لندن بنا ہوا ہے اور ایک نااہل شخص کی ڈکٹیشن پر پاکستانی حکومت کو چلانے کی کوشش کی جارہی ہے (ن) لیگی حکومت ملکی معیشت ا ور سا لمیت کیلئے خطرہ بن چکی ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی امور عبوری انداز میں چلا کر سرکاری وسائل سمیت پوری توانائی اداروں کیخلاف محاذ آرائی کیلئے استعمال کی جارہی ہے ڈمی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو کرپٹ مافیا کا ساتھ دینے کیلئے روز لندن کی یاتر پر چلے جاتے ہیں اور کیسی عجیب بات ہے کہ وہ اپنے ماتحت وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بلانے پر سر کے بل چل کر ان سے ملاقات لاہور پہنچ جاتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1