شہید ناموس رسالتؐ غازی علم دین شہید ؒ کے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی حزب الاحناف کے زیر اہتمام شہید ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غازی علم دین شہید ؒ کا 88 واں سالانہ عرس مبارک ان کے مزار قبرستان میانی صاحب لاہور میں چادر پوشی کرکے دوروزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا عرس کے اجتماع سے صاحبزادہ سید مختار رضوی، سید شاہد حسین گردیزی، مفتی نثار اشرف، پیر سید حامد علی شاہ، سید ندیم رضوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی علم دین شہیدؒ کے مشن کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے مسلمانوں کو ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کٹ مرنے کا جو درس دیا ہے مسلمان آج بھی اس پر عمل پیرا ہیں۔ غازی علم الدین عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے مینار نور ہیں اور جب تک شاتمانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا ہوتے رہیں گے۔
غازی اسلام اور عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں عبرتناک انجام تک پہنچاتے رہیں گے۔ غازی علم دین کے ماننے والوں پر اب پھر امتحان آگیا ہے کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر انتہائی رکیک حملے شروع ہوچکے ہیں اور بعض سیاست دان اس اہم ایمانی مسئلہ کو سیاسی رنگ دے کر امت میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غیروں کے ایجنٹوں کے یہ ناپاک عظائم خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غازی علم الدین شہید ؒ نے غیرت ایمانی سے زندہ رہنے اور مرنے کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا رانا ثناء اللہ اور زاہد حامد جب تک وزارتوں سے برطرف نہیں کئے جاتے مسلمان میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو ہی ختم نبوت پرشب خون مارنے کا ذمہ دار قرار دیتے رہیں گے۔ غازی علم الدین شہید ؒ سے عقیدت محبت رکھنے والے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنا حقیقی کردار ادا کریں اورپاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے والوں کا ہر سطح پر محاسبہ کریں گے۔