سول سروسز اکیڈمی کے 40زیر تربیت افسران کا دورہ ایل ڈی اے آفس

سول سروسز اکیڈمی کے 40زیر تربیت افسران کا دورہ ایل ڈی اے آفس

لاہور(پ ر) سول سروسز اکیڈمی کے 44 سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے 40زیر تربیت افسران نے گزشتہ روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہیں ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنر لز سمیعہ سلیم‘ ذیشان شبیر رانا اور محمد خضر افضال چودھری ‘ چیف میٹرو پولیٹن پلانر وحید احمد بٹ ‘ ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ سید ندیم اختر زیدی اور ڈائریکٹر واسا تنویر احمد نے ایل ڈی اے اور واسا کے مختلف شعبوں کے دائرہ کار ‘ ذمہ داریوں اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ چند سالوں کے دوران لاہور میں عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے سلسلے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔سات ارب روپے کی لاگت سے اپر مال سے ہربنس پورہ تک لاہور کینال روڈ کا توسیعی منصوبہ اس وقت آخری مراحل میں ہے ۔چوبچہ پھاٹک پر نہر کے دونوں طرف انڈر پاسز کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے‘ اس وقت اس منصوبے حتمی شکل دی جا رہی ہے اور بہت جلد اس انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

۔اس وقت گورومانگٹ ریلوے کراسنگ پر انڈر پاس کی تعمیر کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ مختلف سٹرکچر پلان روڈز کے غیر تعمیر شدہ حصوں کی تعمیراورجوہر ٹاؤن میں تھیم پارک کے قیام کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ وفد کو بتایا گیا کہ شہریوں کی طرف سے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پر جمع کروائی جانے والی درخواستوں پر جلد عمل درآمد کے لئے مختلف امور نپٹانے کے دفتری طریقہ ہائے کار(ایس او پیز ) کو آسان بنایا جا رہا ہے‘ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے ‘ انہیں باربار چکر لگانے کی زحمت سے بچانے کے لئے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سمیت تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سول سروسز اکیڈمی

Bac

مزید : میٹروپولیٹن 4