نوازشریف کے جانے سے پاکستان ترقی کررہا ہے،شیخ عمر

نوازشریف کے جانے سے پاکستان ترقی کررہا ہے،شیخ عمر

لاہور (پ ر)مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے پر پاکستان تنزلی کی بجائے ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے وطن عزیز کو گذشتہ 4 سالوں سے پستی کی طرف لے جانے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ رک گیا ہے۔ ، ن لیگ کے سربراہ جیل کی بجائے تاحیات جلا وطنی کو قبول کرینگے۔

، اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر یوتھ ونگ کے عہدیدار ولید خان ، دانش علی ، حسن ارشد ، احمد فرید یاسین اور حنیف شیخ سمیت دیگر رکن موجود تھے ،شیخ عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سربراہ کی گھٹی میں فطری مذاحمتی عمل نے عرش سے فرش پر پھینک دیا ہے سیاست سے علیحدگی ان کی عزت کو محفوظ کرنے کی ضامن ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4