’’منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان اور معاشرے پر اثرات‘‘ شوریٰ ہمدرد کا اجلاس کل ہوگا

’’منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان اور معاشرے پر اثرات‘‘ شوریٰ ہمدرد کا اجلاس کل ...

لاہور (پ ر) ’’منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نفسیاتی مسائل اور معاشرے پر اثرات‘‘ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد لاہور کا اجلاس مورخہ یکم نومبر 2017ء بروز بدھ شام چار بجے ہمدرد مرکز غازی علم دین شہید (لٹن روڈ) پر منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاؤنٹین ہاؤس لاہور ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ، کنسلٹنٹ انٹی ڈرگ نارکوٹکس کمپیئن سید ذوالفقار حسین، بشریٰ رحمن، ابصار عبدالعلی، جنرل (ر) راحت لطیف، بریگیڈیئر (ر) حامد سعید اختر، جسٹس (ر) ناصرہ اقبال، طارق اسماعیل ساگر، تاثیر مصطفیٰ، میجر (ر) خالد نصر، بریگیڈیئر (ر) اشفاق احمد، ڈاکٹر اے آر چودھری، پروفیسر نصیر اے چودھری، شائستہ ایس حسن، رانا امیر احمد خان، سید احمد حسن و دیگر بھی شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4