فلم ’’مانیکرنیکا‘‘ میں کنگنا رناوت کے حلئے کی پہلی جھلک جاری

فلم ’’مانیکرنیکا‘‘ میں کنگنا رناوت کے حلئے کی پہلی جھلک جاری
 فلم ’’مانیکرنیکا‘‘ میں کنگنا رناوت کے حلئے کی پہلی جھلک جاری

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’مانیکرنیکا دا کوئین آف جھانسی‘‘ میں کنگنا رناوت کے روپ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کی عکسبندی کے دوران کنگنا رناوت کے رانی لکشمی بائی کے حلیے کی لی گئی تصویر جاری کی گئی جس میں کنگنا نے گہرے سبز رنگ کے شاہی لباس کے ساتھ سر پر سنہرے رنگ کی ٹوپی پہنی ہوئی ہے ۔اور ہاتھ میں لال رنگ کی میان میں تلوار پکڑی ہوئی ہے جبکہ تصویر میں برطانوی فوج کے یونیفارم میں ملبوس گارڈز بھی کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

کرش کی ہدایت کردہ فلم آئندہ سال 27 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر