’’پدماوتی‘‘ میں میرا کردار شائقین پر تاثر چھوڑ جائیگا: ادیتی راؤ حیدری

’’پدماوتی‘‘ میں میرا کردار شائقین پر تاثر چھوڑ جائیگا: ادیتی راؤ حیدری
’’پدماوتی‘‘ میں میرا کردار شائقین پر تاثر چھوڑ جائیگا: ادیتی راؤ حیدری

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا ہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں میرا کردار شائقین کے ذہنوں پر اثر چھوڑے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں میرا اہم کردار نہیں بلکہ چھوٹا کردار ہے لیکن فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلموں میں خواتین کے کرداروں کو بہت اچھے طریقے سے پیش کرنا جانتے ہیں ۔اور فلم میں میرا کردار شائقین کو بہت پسند آئے گا۔

اور یہ کردار ان کے ذہنوں پر اثر چھوڑے گا۔ فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر