عطاء اللہ خیلوی اور ابرارالحق پر امریکہ میں پابندی برقرار

عطاء اللہ خیلوی اور ابرارالحق پر امریکہ میں پابندی برقرار

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارعطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور ابرارالحق کے امریکہ میں کام پر عائد پابندی تاحال ختم نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ دونوں گلوکاروں کے امریکہ میں کسی بھی قسم کے کنسرٹ پر کافی عرصے سے پابندی ہے۔ابرارالحق پر ورک پرمٹ کے بغیر چیرٹی کرنے پر پابندی لگائی تھی جبکہ عطاء اللہ پر انسانی سمگلنگ کا الزام تھا کیونکہ ان کے گروپ میں بعض ایسے افراد شامل تھے جو نہ تو میوزیشن تھے اورنہ ہی ان کا گلوکاری سے تعلق تھا اور ان میں سے کئی لوگ امریکہ میں غائب ہوگئے تھے۔

مزید : کلچر