پاکستان میں کرکٹ کو واپس آتے دیکھنا بہت ہی زبر دست تھا : سنگا کارا

پاکستان میں کرکٹ کو واپس آتے دیکھنا بہت ہی زبر دست تھا : سنگا کارا
 پاکستان میں کرکٹ کو واپس آتے دیکھنا بہت ہی زبر دست تھا : سنگا کارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بننے والے اور سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کرنے والے کمار سنگاکارا نے بھی بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر انہیں خوشی ہو رہی ہے۔کمار سنگاکارا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’’پاکستان میں کرکٹ کو واپس آتے ہوئے دیکھنا بہت ہی زبردست تھا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں حیرت انگیز ماحول تھا اور پاکستانیوں کو اپنے گھر میں کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا۔واضح رہے کہ کمار سنگاکارا نے سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے اپنے بورڈ کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ انہیں خود فیصلہ کرنے دیا جاتا۔ ان کے اس بیان کی بھارتیوں نے خوب تائید کی تھی جو آخری وقت تک سری لنکن کے دورہ پاکستان کی مخالفت ہی کرتے رہے۔ لیکن پاکستانیوں کی کرکٹ سے محبت اور سیکیورٹی کے معاملات کو دیکھ کر کمار سنگاکارا نے بھی بالآخر یہ تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔