فیڈرر نے سال 2017 کا ساتواں ٹائٹل جیت لیا

فیڈرر نے سال 2017 کا ساتواں ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دے کر سوئس انڈورز بیسل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔سوئٹزرلینڈ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ریکارڈ 19 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو سے تھا۔سوئس اسٹار کیلئے میچ کاآغاز زیادہ خوش آئند نہ رہا اور پہلے سیٹ میں انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7۔6(7۔5) کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی نمبر دو اسٹار نے اس کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ 6۔4 اور 6۔3 سے جیت کر ایونٹ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ راجر فیڈرر کے کیریئر کا آٹھواں بیسل ٹائٹل ہے جبکہ اس سال یہ ان کا ساتواں ٹائٹل ہے۔گزشتہ سال انجری کے سبب رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہونے والے راجر فیڈرر نے رواں سال معدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 16ویں رینکنگ کا ا?غاز کرنے والے مایہ ناز ٹینس اسٹار اس وقت عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی فیڈرر نے انجری سے بحالی اور مکمل فٹنس کے حصول کیلئے رواں سال پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔