نڈر، بے مثال و لاجواب۔ڈولفن فورس

نڈر، بے مثال و لاجواب۔ڈولفن فورس

ملک بھر میں ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہو رہا ہے۔گھر سے نکلتے ہوئے وہ ہر قسم کے خوف اور دہشت زدگی کا نشان اپنے چہرے پر سجائے نظر آتا ہے۔گلی محلہ شاہراہ پر ہر سو خوف کا عالم نظرآتا ہے کہ کسی کونے سے ابھی کوئی راہزن آئے گا اور جو بھی اس کے پاس ہے چھین کر لے جائے گا۔اگر کسی کے پاس نقدی یا موبائل نہ ہو تو یہ ڈکیٹ اس شخص کو سفر آخرت طے کرانے میں دیر نہیں لگاتے ہیں۔ پنجاب ہر لحاظ سے پر سکون صوبہ ہے۔ جہاں ہر شخص کو جانی ومالی تحفظ حاصل ہے۔قانون نافز کرنے والے ادارے سادہ کپڑوں میں اپنے فرائض پنجاب بھر میں ادا کر رہے ہیں۔اسی طرح ہر گلی محلہ میں بھی موبائل پولیس اپنے فرائض ادا کرنے میں کوشاں ہیں۔پنجاب پولیس صوبہ کا عظیم سرمایہ ہیں اور عوام کو آپ سے بہت توقعات ہیں۔ پولیس افسران نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی ، مظلوموں کی داد رسی اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد اب یہ افسران میدان عمل میں اپنی صلاحیتو ں کا لوہا منوارہے ہیں۔ میرٹ کی بنیاد پر سینکڑوں باصلاحیت سب انسپکٹرز پولیس فورس میں شامل ہو رہے ہیں۔ پرامن ، جرائم سے پاک معاشرہ کے قیام اور تھانوں کے نظام میں بہتری لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ پولیس فورس پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کاررہے ہیں۔ پیشہ ورانہ تربیت کا تقاضا ہے کہ تمام چیلنجز سے موثر انداز میں نبردآزما ہونا ہو گا۔ ادارے میں تربیت حاصل کرنے کیلئے آنے والوں کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔ پروبیشنر سب انسپکٹرز کو ترکی میں تربیت کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ پروبیشنر سب انسپکٹر زکی ترقی ، کیرئیربلڈنگ، مراعات کی فراہمی اور دیگر امور کے حوالے سے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل مرتب کیاجا رہا ہے۔محنت ، کاوش، عزم اور اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کو اولین ترجیح دئیے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی مکمل سپورٹ جرائم کی بیخ کنی کرنے کو اپنا ایمان بنائے ہوئے ہیں۔ پولیس فور س میں با صلاحیت نوجوانوں کے تازہ دستے کی شمولیت پولیس فورس کے لئے نیک نامی پیدا کرنے کا ذریعہ بنی ہے ۔ پنجاب حکومت صوبے میں میرٹ اور شفافیت کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔ تمام محکموں میں میرٹ اور صرف میرٹ کو رائج کیا گیا ہے۔ ترقی اور خوشحالی کی منزل کے حصول کا واحد راستہ میرٹ ہے۔ پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کا ہی ثمر ہے کہ غریب گھرانوں کے بچے پولیس افسر بن رہے ہیں۔ پولیس کالج سہالہ کو پاکستان کا بہترین تربیتی ادارہ بنایا جارہا ہے۔ محکمہ پولیس اپنی ترجیحات درست وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف المعروف سپیڈ پنجاب جس طرح سے اس صوبہ کے چپہ چپہ کوقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا محاسبہ کئے ہوئے ہیں وہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔شاہراہوں ، پارکوں اور گلی محلوں میں ایک نئی فورس کا اجرء کر کے صوبہ کی تاریخ رقم کی ہے۔ڈولفن فورس حقیقی معنوں میں جدید فورس ہے۔ جس نے کم عرصہ میں نمایاں کارنامے انجام دے کر عوام میں اپنا نام روشن کرایا ہے۔یہ واحد فورس ہے جو باقاعدگی سے قانون شکنی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچاتی ہے۔ڈولفن پولیس نے لاہور میں اپنی آمد کے بعد جس مستعدی کے ساتھ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے اپنی موجودگی کا بھرپوراحساس دلایا ہے وہ ہم سب کے لئے باعث اطمینان ہے ۔خوشی کی بات یہ ہے کہ عوام بھی عام طور پر ڈولفن پولیس کے بارے میں اچھے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں ۔لاہور میں ڈولفن پولیس کا قیام کا تصور استنبول کے موٹر سائیکل سوار ڈولفن سے مستعار لیا گیا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل استنبول کے دورہ کے دوران نے وزیر اعلیٰ پنجاب نے وہاں کے شہر کی سڑکوں پر مستعد او رچاک وچوبند پولیس کے دستوں کو نہایت چابک دستی سے فرائض سرانجام دیتے ہوئے دیکھا توان کے دل میں فورا خیال آیا کہ پنجاب میں بھی ایسی ہی ایک تربیت یافتہ پولیس فورس ہونی چاہیے جو امن و امان کے قیام کے لئے جدید ترین آلات سے لیس ہواور شہر وں کا کونہ کونہ ان کی آسا ن رسائی میں ہو۔ترکی میں قیام کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ ڈولفن پٹرولز سٹریٹ کرائم کے خلاف ترکش نیشنل پولیس کا ہر اول دستہ ہے ۔انہوں نے اسی وقت یہ ٹھان لیا کہ پنجاب میں ڈولفن سکواڈ ہونا چاہیے ۔ پہلے مرحلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈولفن سکواڈ کے قیام کے لئے کام شروع کیا اور نہایت مختصر وقت میں اعلی ترین ڈولفن پولیس سکواڈ تشکیل دیا۔ ترکی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر ترکی کے تعاون سے لاہور کی ڈولفن پولیس کو جدید ترین ٹریننگ دی اور انتہائی مختصر وقت میں ایک ایسا پولیس پٹرول یونٹ تشکیل دیدیا گیا جو جدید مواصلاتی آلات سے لیس ہے اور تیز رفتار ہیوی بائیکس کے ذریعے شہر کے کسی بھی کونے میں سرعت کے ساتھ پہنچے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔پر امن زندگی اور جان و مال کا تحفظ ہر شہری بنیادی حق اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔پولیس اور انتظامیہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے یکسو ہو کر کوشاں ہیں ۔ہم کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے پیشہ وارانہ انداز میں ناگہانی صورت حال کے شکارشہریو ں کی بروقت مددکو یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کمیونٹی پولیسنگ کے تصور کا حصہ ہیں ۔ہم سب جانتے ہیں کہ وطن عزیز کوگزشتہ چند سالو ں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت کا سامنا ہے ۔صوبہ پنجاب میں سب سے پہلے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضروری اور اہم اقدام کئے گئے۔انتہائی مختصر مدت میں بہترین انسداد دہشت گردی فورس قائم کی گئی ۔سیف سٹی پراجیکٹ ،جدید فرانزک لیبز،سپیشل پروٹیکشن یونٹ ،پولیس رسپانس یونٹ اور ڈولفن سکواڈ کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔یہ تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں کڑی نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ڈولفن سکواڈ کے نوجوان وں کوملک و قوم کی حفاظت کی انتہائی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔تیز رفتار ہیوی بائیکس پرسوار ڈولفن کو دیکھ کر عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا ہوتا ہے اور دوسری طرف سڑکوں اور چوراہوں پر آپ کی موجودگی جرائم پیشہ افراد کے لئے خوف کا سبب ہے ۔ڈولفن فورس شہر سے صرف سٹریٹ کرائم کا خاتمہ ہی نہیں کرنا بلکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر بھی رکھنی ہے ۔سمارٹ پٹرولنگ اور ایمرجنسی کال پر فوری رسپانس کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے ۔ان کی موجودگی عوام کے لئے حوصلے کا سبب ہے ۔شہری اپنے جان و ما ل اور آزادی کی حفاظت چاہتے ہیں ،اس خوف سے نجات پانا چاہتے ہیں جوسماج دشمن عناصر کی وجہ سے ان کے سر پر مسلط رہتا ہے ۔خوفزدہ آدمی زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتا اور اگر خوف کا یہ عنصر کسی قوم کے لا شعور کا حصہ بن جائے تو اس کی صورتحال کیا ہو گی۔ہم سب کو ملکر قوم کو جان و مال کے نقصان کے خوف سے نجات دلائیں گے ،قانون کی عملداری اور فوری نفاذ کو یقینی بنانا ہے ،اپنے جرات مند ،باوقار اور پیشہ وارانہ رویے سے شہریو ں کا اعتماد بحال کرنا ہے ، ڈولفن سکواڈ کی اقدار دیانتداری ،پیشہ وارانہ صلاحیت ،محنت ،انتھک کوشش ،انصاف ،جرات اور شجاعت۔یہ سات الفاظ محض الفاظ نہیں ،ڈولفن سکواڈ کا چارٹر ہیں ۔انہیں اپنے شعور اور لاشعور کا حصہ بنا کر ہی قوم کو آپ سے جو بہت سے توقعات وابستہ ہیں کامیابی مل پائے گی۔ سب جرات مند اور دیانتدار نوجوان ہیں ،جن کے اندر کچھ کر گزرنے کا ایک جذبہ موجزن ہے ، یہ فورس قوم کے لئے امید کی کرن ہیں ۔ ان تمام کوروایتی پولیس کی طرح نہیں ہونا چاہیے بلکہ عوام کا دوست ہونا چاہیے ،اسی اسی بنا پر عوام ان کو دیکھ کر اطمینان محسوس کریں گے ۔مائیں ،بہنیں ،بچے ،بوڑھے ،جوان سب کے لئے ڈولفن سکواڈ مصیبت میں ،مشکل میں آسانی اور سکون کا استعارہ ہو ۔ لوگتشکیل کردہ فورس سے ہر قسم کی حفاطتی مدد اعتماد کے ساتھ حاصل کریں اور یہ تمام محبت اور اخلاص کے ساتھ ان کی حاجت روائی کریں ۔برطانوی پولیس کی طرح ہماری پولیس کوبھی دوست سمجھا جائے ۔حکومت نے ڈولفن فورس کو وہ تمام جدید آلات فراہم کئے ہیں جو دنیا کے کسی ترقی یافتہ ملک میں پولیس اہلکار کے پاس موجود ہوتے ہیں۔گریس فل واٹر پروف یونیفارم میں ملبوس نوجوان کے پاس انیڈرائیڈ سیل فون بھی ہے ۔جو ماڈرن کمیونٹی پولیسنگ ایپس (Apps)اور سافٹ ویئر کے ذریعے کنٹرو ل روم سے منسلک ہے اربن پولیسنگ کے لئے چھوٹی رائفل اور پسٹل بھی موجود ہیں ۔ حکومت نے ترکش نیشنل پولیس اور پنجاب پولیس کے ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے ڈولفن پولیس کو جدید ترین موٹر سائیکل سواری کے علاوہ دفاع اور ناگہانی صورتحال میں مداخلت کی تکنیک ،قوانین ،اخلاقیات ،انسانی حقوق ،اسلحہ کا استعمال اور سب سے بڑھ کر کرائم سین پر فوری پہنچنے کی ٹریننگ کرائی ،ان تمام امور کے لئے تقریبا 12سو ملین روپے کی خطیر رقم صرف کی تا کہ ہمارے نوجوان کو پروفیشنل آپریشن کے دورا ن کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے ۔یہ پیسہ اس غریب قو م کا پیسہ ہے ،خدارا اس کی قدر کیجئے اور پورے خلوص اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرض کو سر انجام دیں ۔ قلیل عرصے میں ڈولفن پولیس کے نوجوانوں نے سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے اپنے بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کریمنلز اور گینگسٹرز کو گرفتار کر کے ان سے چھینی ہوئی قیمتی اشیاء اور اسلحہ برآمد کیا ہے ۔ گمشدہ بچو ں کو ان کے والدین اور گمشدہ قیمتی اشیاء کو ان کے اصل مالکان تک پہنچانا بھی قابل تحسین ہے ۔ڈولفن کی وجہ سے لاہو رمیں سٹریٹ کرائم کے واقعات میں کمی نوٹ کی گئی ہے اور شہریوں میں احساس تحفظ بڑھ رہا ہے ۔میڈیا کے ذریعے عوام نے ڈولفن پولیس کے اچھے کاموں کو سراہا ہے ۔حکومت اگلے مرحلے میں ڈولفن پولیس کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ ڈولفن سکواڈ کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل میسر ہوں گے ۔

مزید : ایڈیشن 2