بلوائیوٹیسٹ،زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگزمیں326پر آؤٹ

بلوائیوٹیسٹ،زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگزمیں326پر آؤٹ

بلوائیو (نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیا ن جاری ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 78رنز بنا لئے ،اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 326رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بلوائیو کے کوئنز کلب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغازکریگ برتھوائیٹ اورکیرن پاول نے کیا،برتھوائیٹ 76کے مجموعے پر 32رنز بنا کر لوٹ گئے۔دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے ا یک وکٹ کے نقصان پر78رنز بنالئے کریز پر اس وقت کیرن پاول43 اور ڈیوندرا بشو بغیر کوئی رنز بنائے موجود ہیں۔جبکہ اس کو ابھی زمبابوے کی پہلی اننگز میں 248رنز کاخسارہ ہے۔زمبابوے کی جانب سے گرنی والی وکٹ گریم کریمر نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا،ان کی طرف سے اننگ کا آغاز ہمیلٹن مساکداز ااور سولومن مائیر نے کیا۔ ہمیلٹن مساکدازا نے سکندر رضاکے ساتھ ایک بار پھر کمر کسی پانچویں وکٹ کی شراکت میں 90رنز بنائے، ہمیلٹن 147رنز کی شاندار اننگ کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے اس وقت ٹیم کامجموعہ 256تھا ،تاہم بعد میں آنے والی کھلاڑی ٹیم کے مجموعے میں کوئی خاطر خوا اضافہ نہ کر سکے،پوری ٹیم 326کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار راچ نے 3وکٹیں حاصل کی ،جبکہ شانن گبرائیل اور ڈیوندرا بشو نے 2,2وکٹیں حاصل کی ،راسٹن چیز اور کریگ برتھ وائیٹ کے حصے ایک ،ایک وکٹ آئی۔دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو0۔1کی برتری حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی