عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستانی گیندوں کا استعمال ہوگا

عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستانی گیندوں کا استعمال ہوگا

اسلام آباد (آن لائن)پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستانی گیندوں کا استعمال ہو گا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں نے دو ہزار پاکستانی گیندوں کی ڈیمانڈ کی ہے اور انہیں ہزار گیندیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں چار سو پاکستانی گیند استعمال کئے جائیں گے۔اس سے قبل ایونٹس میں بھارت کا تیار کردہ گیند استعمال ہوتا تھا مگر 2013 کے بعد تمام ممالک میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان گیند اسعتمال ہور رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ نے پاکستان سے ہزار ہزار گیند مانگے تھے جن میں سے دونون ممالک کو 5، 5 سو گیند فراہم کر دیئے گئے ہیں اور باقی گیند بھی دونوں ممالک کو جلد دیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی