اظہر محمود کے طنزیہ جواب نے کرکٹ فین کو شرمند ہ کر دیا ،ویڈیو وائرل

اظہر محمود کے طنزیہ جواب نے کرکٹ فین کو شرمند ہ کر دیا ،ویڈیو وائرل

لاہور (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے با ؤ لنگ کوچ اظہر محمود نے فین کو سوال پوچھنے پرشرمندہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے بعد مقامی ہو ٹل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کرکٹ شائقین نے تصاویر بنوانے شروع کی تو ایک کرکٹ دیوانے نے قومی ٹیم کے کوچ اظہر محمود سے سوال کیا کہ "کیسا تھامیچ " جس کے جواب میں اظہر محمودنے کہا کہ "آپ نے نہیں دیکھا میچ۔کرکٹ فین نے اس کے جواب میں کہا کہ "میں نے تو دیکھا ہے " جس کے جواب میں اظہر محمودنے طنزیہ لہجہ میں جواب دیا کہ "وہاں پر بھی ایسا ہی آرہاتھا۔جس پر کرکٹ فین شرمندہ ہو گیا ۔ اظہر محمود کے طنزیہ جواب نے کرکٹ فین کو شرمند ہ کر دیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی