سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم مبارکباد

سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم مبارکباد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کرنے پر مبارکبا ددی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے پوری سیریز میں ناقابل فراموش کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پوری قوم خوش ہے، سیریز میں فہیم اشرف کی پہلی ہیٹ ٹرک، اور شعیب ملک کا بہترین کھیل فتح کی ضمانت بنا جبکہ باقی کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا

مزید : کھیل اور کھلاڑی