شمالی کوریا عالمی برادری کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے نیٹو سربراہ

شمالی کوریا عالمی برادری کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے نیٹو سربراہ

ٹوکیو (آن لائن) نیٹو کے سربراہ جینز سٹولنبرگ نے شمالی کوریا کو عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی حمائت کی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے جاپان کے دورے کے موقع پر اعلی حکام سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ شمالی کوریا کا اشتعال انگیز رویہ ہم سب کے لئے باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ نہ صرف جاپان بلکہ پوری عالمی برادری کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ نیٹو شمالی کوریا پر سیاسی ‘ سفارتی اور معاشی دباؤ ڈالنے کا بھرپور حامی ہے اور ہم ملک کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کے بھی خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کی قرار داد پر بھی مکمل عملدرآمد کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی میزائل رینج امریکہ کے مغربی ساحل اور یورپ کے اکثر علاقوں تک پہنچ چکی ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی حملے کے تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس مسئلے کا پرامن حل نکالنے پر توجہ دینا ہو گی ۔

مزید : عالمی منظر