لاؤس کی حکومت کا ملک کو بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا اعلان

لاؤس کی حکومت کا ملک کو بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا اعلان

وینتیانے (اے پی پی) لاؤس کی حکومت نے قومی ایجنڈے کے طور پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مہم کا باقائدہ آغاز کر دیا ہے۔ لاؤس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ونتیانے میں’وزٹ لاؤس ائیر 2018‘ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم ٹونلْن سِسوْلِت کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ لاؤس کو ایک سیاحتی ملک بنائیں جہاں غیرملکی سیاح لطف اندوز ہو سکیں۔ اس موقع پر سیاحت کے وزیر بوسینکام وونگدارا کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف ہے کہ وہ غیر ملکی سیاحوں کی موجودہ تعداد کو بڑھا کر 40 لاکھ سے50 لاکھ کردیں گے اور اس کے ذریعے 90 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ ملک کو حاصل ہو سکے گا۔وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ وہ ’ون ویلج ون پراڈکٹ‘ کے نام سے پروگرام کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر