قطرکو اپنی تنہائی پر واویلا کرنے کی بجائے عملی اقداما ت کرنا ہو ں گے،یو اے ای

قطرکو اپنی تنہائی پر واویلا کرنے کی بجائے عملی اقداما ت کرنا ہو ں گے،یو اے ای

ابوظہبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہاہے کہ قطرکامغربی ذرائع ابلاغ میں جا کر اس موقع پر سعودی عرب اور متحدہ امارات کو نشانہ بنانا خطرناک ہے، قطر کو اپنی تنہائی پر واویلا کرنے کی بجائے وہ کرنا چاہیے جو کہ ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ٹوئیٹس میں انہوں نے قطر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ قطر سعودیہ اورامارات کو بدنام کرنے کے لیے پھر پر تول رہا ہے اوراس مقصد کے لیے وہ مغربی ذرائع ابلاغ کا سہارا لے رہا ہے مگر قطر جان لے اس کی یہ گھناؤنی سازش کبھی بھی پوری نہیں ہوگی۔

مزید : عالمی منظر