شاہدرہ : خاوند نے معمولی جھگڑے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شاہدرہ : خاوند نے معمولی جھگڑے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور(خبرنگار) شاہدرہ کے علاقہ میں خاوند نے معمولی جھگڑے پر بیوی کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ خالد کا اپنی بیوی یاسمین عرف حمیرا سے اکثر چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ صبح سویرے خالد اپنی بیوی یاسمین کو گھر سے بہانے سے باہر لے گیا اور سڑک پر لے جا کر گولیاں مار کر فرار ہو گیا۔ بعد ازاں اپنے سسر کو فون کر کے بتایاکہ اس نے اپنی بیوی یاسمین حمیرا کو قتل کر دیا ہے۔ نعش اٹھا لیں ملزم خالد کے سسرالیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے پولیس کے مطابق ملزم خالد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ مقتولہ یاسمین حمیرا تین بچوں کی ماں تھی۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رے ہیں۔

مزید : علاقائی