ڈیفنس بی میں صحافی پر قاتلانہ حملہ‘ انصاف کیلئے دربدر

ڈیفنس بی میں صحافی پر قاتلانہ حملہ‘ انصاف کیلئے دربدر

لاہور (خؓر نگار ) ڈیفنس بی کے علاقہ میں مقامی صحافی پر قاتلانہ حملہ، معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والا صحافی پولیس کی بے حسی کے باعث حصول انصاف کیلئے دربدر،قاتلانہ حملے میں شدید مضروب ہونے والے مقامی صحافی کی درخواست پر پولیس قانونی کارروائی کی بجائے حیلے بہانوں سے کام لینے لگی ،حصول انصاف کیلئے مقامی صحافی نے سی سی پی او آفس میں درخواست جمع کروا دی۔تفصیلات کے مطابق مقا می اخبا رکے صحافی میاں نصیرکو چند روز قبل گھر جاتے ہوئے تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں کرولا کار پر سوار چند نامعلوم افراد نے گاڑی کی ٹکر مارتے ہوئے چند فرلانگ تک سٹرک پر گھسیٹے ہوئے لے لگے، جس کے باعث مقامی صحافی شدید مضروب ہوگیا ، موقع پر موجود شہریوں نے پولیس کو 15پر تقریباً 4مرتبہ کال کی، آخر کار پولیس ریسپانس یونٹ(PRU)نمبر 56کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے حالات و واقعہ کا بخوبی جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ نوٹ کرلی، اور مقامی صحافی کو متعلقہ تھانے میں قانونی کارروائی کیلئے ساتھ لے گئے۔

مزید : علاقائی