اسلام پورہ، دُلہن کی خودکشی،برکی میں نوجوان پراسرار طور پر ہلاک

اسلام پورہ، دُلہن کی خودکشی،برکی میں نوجوان پراسرار طور پر ہلاک

لاہور (خبرنگار) اسلام پورہ کے علاقہ میں 25 سالہ نئی نویلی دلہن نے خاوند سے جھگڑ کر زندگی ختم کرلی۔ برکی میں نوجوان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقہ میں 25 سالہ مہوش کی چند ماہ قبل محمد سلیم نامی نوجوان سے شادی ہوئی۔ گزشتہ روز مہوش کا اپنے خاوند کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑ ہوگیا۔ جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی ختم کرلی۔ پولیس نے خاتون مہوش کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ دریں اثناء برکی پولیس کو اطلاع ملی کہ برکی روڈ پر پیراگون سوسائٹی کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا نوجوان شکل و صورت سے نشئی لگتا ہے، تاہم نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مزید : علاقائی