ملت پارک :15پر اطلاع بیکار،پتنگ باز رشوت دیکر رہا

ملت پارک :15پر اطلاع بیکار،پتنگ باز رشوت دیکر رہا

لا ہور (خبر نگار)ملت پارک کے علاقے میں پتنگ بازی کی ریسکو ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل نے پتنگ بازوں کو مبینہ طور پر رشوت لیکر چھوڑ دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملت پارک کے علاقے اسلام آباد کالونی میں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری تھا جس پر اہل محلہ نے ریسکیو ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ ملت پارک پولیس کا اے ایس آئی محمد جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل مشتاق موقع پرپہنچے انہوں نے پتنگ بازوں کو پکڑنے کی بجائے مبینہ طور پر رشوت لیکر ان کو چھوڑ دیا ۔ جس کے بعد ملت پارک کے علاقے میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔ اہل محلہ نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف سے اپیل کی ہے کہ پتنگ بازوں کو پیسے لیکر چھوڑنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

مزید : علاقائی