چوری کے ملزم کاجسمانی ریمانڈ

چوری کے ملزم کاجسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 3روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب کے روبرو ستوکتلہ پولیس نے ملزم محمد اقبال کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا۔

، پولیس نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا،ملزم کے قبضے سے نقدی اور موبائل فون بھی برآمد ہوا،دوران تفتیش ملزم اعترف جرم بھی کر چکا ہے۔

مزید : علاقائی