زاہل ، پولیس سٹیشن پر حملہ ، 6اہلکار ہلاک ، جوابی کارروائی میں 3طالبان مارے گئے

زاہل ، پولیس سٹیشن پر حملہ ، 6اہلکار ہلاک ، جوابی کارروائی میں 3طالبان مارے ...

کابل (آئی این پی)طالبان نے افغانستان کے صوبہ زابل کی تحصیل ارگان داب کے پولیس سٹیشن پر حملہ کرتے ہوئے 6 اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ہے، حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں تین طالبان ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی تحصیل ارگان داب کے پولیس سٹیشن پر حملہ کیا طالبان کی طرف سے جاری اعلان میں8 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

طالبان

مزید : علاقائی