فاروق ستار ، خالد مقبول سمیت 12ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

فاروق ستار ، خالد مقبول سمیت 12ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

کراچی (این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پانی کی بندش کیخلاف احتجاج کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ ملزموں کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ تاہم عدالت نے مقدمہ میں نامزد ڈاکٹر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی سمیت 12 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔مقدمے میں نامزد ایڈووکیٹ محفوظ یار خان عدالت میں پیش ہوے جبکہ دیگر ملزموں کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی، دیگر ملزمان میں مئیر کراچی وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور ساتھی اسحاق شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام ملزموں کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18نومبر تک ملتوی کردی ۔

وارنٹ گرفتاری جاری

مزید : علاقائی