سعودی عرب اتحادی ممالک حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی : امیر مقام

سعودی عرب اتحادی ممالک حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی : امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کے پروگرام '60 منٹس' میں گفتگو کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ سعودی عرب نے 1996 میں ان کے والد کی حکومت بدلنے کی کوشش کی اور اب ان کی بھی حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تمیم بن حمادالثانی نے کہا کہ خطے کے عوام کے لئے اظہار رائے کی آزادی چاہتے ہیں اور سعودی عرب اظہار رائے کی آزادی کو خود کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ سعودی عرب کو ہماری آزادی اور خطے کے لئے ہمارا نظریہ پسند نہیں اور اسی وجہ سے اس نے رواں سال جون میں قطر کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ بھی کیا۔ یا د رہے کہ قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے 2013 میں اپنے صاحبزادے شیخ تمیم کو اقتدار سونپا تو اس وقت ان کی عمر صرف 33 سال تھی

مزید :

علاقائی -