کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے راہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔جسٹس ملک شہزاد احمدنے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار ایم اے جوزف فرانسس کے وکیل طاہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کیپٹن (ر)صفدر نے اسمبلی میں غیر مسلم اقلیتوں کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے،کیپٹن صفدرکے الفاظ سے غیر مسلموں کی دل آزاری ہوئی ہے،آئین کے تحت کسی طبقے کے خلاف نفرت انگیز تقریر نہیں کی جاسکتی،تھانہ نشتر کالونی میں کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی گئی مگر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ،عدالت اندراج مقدمہ کا حکم دے جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -