توہین عدالت کی درخواست پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اوردیگر ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے میاں ناصر میر کی ،درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،عدالت درخواست گزار کوہراساں کرنے سے روک چکی ہے،عدالتی حکم کے باوجود نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔عدالت نے درخواست کی طرف سے مؤقف سننے کے بعد درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی