عبدالرحمن انصاری یاکلیم خورشید ؟سپریم کورٹ بار کے الیکشن آج ہونگے
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے آج 31اکتوبر کو انتخابات ہورہے ہیں ۔اس سلسلے میں لاہور کراچی،پشاور،اسلام آباد ،کوئٹہ ،سکھر ،حیدر آباد،ملتان ،بہاولپوراورایبٹ آباد میں پولنگ سٹیشنز قائم کردیئے گئے ہیں۔الیکشن بورڈ کے چیئرمین افراسیاب خان انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں،آج ہونے والے انتخابات میں صدر کے عہدہ کے لئے پروفیشنل گروپ کے حافظ عبدالرحمن انصاری اور انڈی پینڈنٹ گروپ کے پیرکلیم احمد خورشید کے درمیان مقابلہ ہوگا۔سیکرٹری کے عہدہ کے لئے میاں محمد اسلم اور صفدر حسین تارڑ آمنے سامنے ہیں ،پنجاب سے نائب صدر کے عہدہ کے لئے ملک محمد امتیاز ماہل اور قمر زمان قریشی ،بلوچستان سے نائب صدر کے لئے میاں بدرمنیر اورمیاں رؤف عطاء ،کے پی کے سے نائب صدر ملک مقصودالرحمن اعوان اور تہمینہ محب اللہ جبکہ سندھ سے نائب صدارت کے لئے فرید احمد اے داؤ اور خلیق احمد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کے لئے تین امیدوار میدان میں ہیں جن میں علی احمد خان رانا، چودھری محمد اسلم گھمن اور ریاست علی گوندل شامل ہیں ۔فنانس سیکرٹری کے لئے ارشد زمان کیانی اورقاضی شہریار اقبال کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے بلوچستان سے5،کے پی کے سے بھی 5،پنجاب سے11اورسندھ سے 6امیدوار میدان میں ہے۔اپنے من پسند امیدواروں کے چناؤ کے لئے 2989وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
سپریم کورٹ بار